کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی):میزان بینک نے گزشتہ سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 84.5ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیاہے۔ پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس بات کا اعلان میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ادریس نے کی اور ان کے ہمراہ بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل النصر بھی موجود تھے۔بورڈ …
میزان بینک نے 2023کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی):میزان بینک نے گزشتہ سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے 84.5ارب روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیاہے۔
پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس بات کا اعلان میزان بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ کے بعد کیا گیا جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ادریس نے کی اور ان کے ہمراہ بورڈ کے وائس چیئرمین فیصل النصر بھی موجود تھے۔بورڈ نے حصص یافتگان کےلئے 8روپے (80فیصد)فی شیئر کیش ڈیوڈنڈ دینے کی بھی منظوری دی۔بینک پچھلے 9 ماہ میں حصص یافتگان کو 12روپے کیش ڈیوڈنڈ ادا کرچکا ہے ۔
اس طرح 2023میں بینک نے حصص یافتگان کو مجموعی طور پر 20روپے (200فیصد) کیش ڈیوڈنڈ دیا ہے۔ بینک کا کیپٹل ایڈوکیسی ریشو 22.39فیصد کی اطمینان بخش سطح پر رہا جوکہ سٹیٹ بینک کے کم سے کم 11.50فیصد کی شرط سے نمایاں طورپرزیادہ ہے۔ 31دسمبر2023کو میزان بینک کے ڈپازٹس پچھلے سال کی اسی مدّت کے مقابلے میں 34فیصد اضافے کے ساتھ2.2کھرب روپے ہو گئے ہیں۔
میزان بینک کے مجموعی اثاثہ جات 3کھرب روپے سے زائد ہوگئے ہیں اور بینک کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں 23فیصد اضافہ ہوا ہے۔بینک کاایڈوانس ٹو ڈیپازٹس ریشو 45فیصد رہا۔ 2023کے دوران روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے تحت ترسیلاتِ زر 1.8ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں جوکہ 26فیصد کے ساتھ نمایاں مارکیٹ شیئر کی نمائندگی کرتی ہے اور یہ سمند پار پاکستانیوں کےلئے میزان بینک کو ترجیحی بینکنگ پارٹنر کے طورپر ظاکرکرتاہے۔ 1000سے زائد اے ٹی ایمز نیٹ ورک کے ساتھ ملک کے 334شہروں میں میزان بینک کی1004برانچیں ہیں۔
پاکستان کے ہر شہری تک اسلامی بینکاری کی رسائی ممکن بنانے کےلئے بینک اپنے برانچ نیٹ ورک میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔ میزان بینک نے275ملین سے زائد ٹرانزیکشنز کے ساتھ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز میں اپنی لیڈرشپ جاری رکھے ہوئے ہے۔ بینک کی موبائل ایپ نے گوگل پلےسٹور اور ایپل اسٹور دونوں پربینکنگ انڈسٹری کی سب سے زیادہ ریٹڈ ایپ کے طورپر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔








