میلان ونٹر اولمپکس2026 ، فگر سکیٹنگ کے شارٹ پروگرام میں جاپانی سکیٹرز کی حکمرانی قائم

میلان۔18فروری (اے پی پی):کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں جاپانی خواتین سکیٹرز نے فگر سکیٹنگ کے شارٹ پروگرام میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے جہاں ٹاپ 4پوزیشنز میں سے 3 پر جاپانی ایتھلیٹس قابض ہو گئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 17 سالہ جاپانی سٹار ایمی ناکائی نے 78.71 کا شاندار سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ تین بار کی ورلڈ چیمپئن کاؤری ساکاموٹو دوسرے اور مون …

میلان۔18فروری (اے پی پی):کورٹینا ونٹر اولمپکس 2026میں جاپانی خواتین سکیٹرز نے فگر سکیٹنگ کے شارٹ پروگرام میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے جہاں ٹاپ 4پوزیشنز میں سے 3 پر جاپانی ایتھلیٹس قابض ہو گئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق 17 سالہ جاپانی سٹار ایمی ناکائی نے 78.71 کا شاندار سکور کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ تین بار کی ورلڈ چیمپئن کاؤری ساکاموٹو دوسرے اور مون چبا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب ان کی صف اول کی کھلاڑیوں سے برف پر پرفارمنس کے دوران سنگین غلطیاں ہوئیں۔ موجودہ ورلڈ چیمپئن ایلیسا لیو اپنی ٹرپل لٹز جمپ مکمل نہ کرنے کے باعث تیسرے نمبر پر چلی گئیں حالانکہ سٹیڈیم میں موجود معروف امریکی ریپر سونوپ ڈاگ اور دیگر تماشائیوں نے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی تھی۔

امریکی چیمپئن ایمبر گلین کے لیے یہ مقابلہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم ثابت نہیں ہوا کیونکہ وہ اپنی ٹرپل لوپ جمپ میں مکمل ناکام رہیں جس کے باعث انہیں اس ایلیمنٹ پر صفر پوائنٹس ملے اور وہ روتے ہوئے رنک سے باہر نکل گئیں۔برطانوی ٹیم کے لیے بھی یہ دن مایوس کن رہا جہاں کرسٹن سپورز 29ویں نمبر پر رہیں اور ٹاپ 24 میں جگہ نہ بنانے کے باعث میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں جو کہ ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ بھی تھا۔ اب تمام نظریں کل (جمعرات )کی شام ہونے والے فری سکیٹنگ مرحلے پر جمی ہیں جہاں میڈلز کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں