روم۔17فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی فری سٹائل سکیئنگ ایریلز کے کوالیفکیشن مرحلے کو شدید برفباری کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق میلان کورٹینا اولمپکس 2026میں خواتین کی فری سٹائل سکیئنگ ایریلز کے کوالیفکیشن مرحلہ منگل کو شیڈول تھا جو وہاں خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔مقابلے اٹلی کے الپائن مقام لیویگنومیں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 45 منٹ …
میلان کورٹینا اولمپکس 2026میں خواتین کے ایریلز کوالیفکیشن مقابلے برفباری کے باعث مؤخر

مزید خبریں
روم۔17فروری (اے پی پی):سرمائی اولمپکس 2026میں خواتین کی فری سٹائل سکیئنگ ایریلز کے کوالیفکیشن مرحلے کو شدید برفباری کے باعث مؤخر کر دیا گیا ہے۔شنہوا کے مطابق میلان کورٹینا اولمپکس 2026میں خواتین کی فری سٹائل سکیئنگ ایریلز کے کوالیفکیشن مرحلہ منگل کو شیڈول تھا جو وہاں خراب موسم کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے۔مقابلے اٹلی کے الپائن مقام لیویگنومیں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 45 منٹ پر شروع ہونا تھے۔
تاہم مسلسل برفباری کے باعث منتظمین نے پہلے آغاز کا وقت 11:15 تک بڑھایا، پھر 11:30 کر دیا۔بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ مقابلے دوپہر 12 بجے سے پہلے شروع نہیں ہوں گے جبکہ موسم کی صورتحال بدستور نگرانی میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت اور مقابلوں کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے شیڈول میں تبدیلی ناگزیر تھی، مزید اپ ڈیٹس موسمی حالات بہتر ہونے پر جاری کی جائیں گی۔








