مینزبگ بیش لیگ ،ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیمیں بدھ کو پنجہ آزمائی کریں گی

ایڈیلیڈ۔30دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 31 دسمبر کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 17واں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو میتھیو …

ایڈیلیڈ۔30دسمبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 31 دسمبر کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 17واں میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو میتھیو شارٹ لیڈ کریں گے ۔

ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو پاکستانی فاسٹ بائولر حسن علی کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جبکہ برسبین ہیٹ کو ناتھن میک سوینی لیڈ کر رہے ہیں ،گزشتہ دو میچز میں ان کی غیر موجودگی میں زیویر بارٹلیٹ نے ٹیم کو لیڈ کیا تھااور برسبین ہیٹ کو پاکستان کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی خدمات بھی حاصل ہوگی۔بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔