مینزبگ بیش لیگ ،برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں ہفتہ کو پنجہ آزمائی کریں گی

برسبین۔9جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 10جنوری کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 29واں میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان دی گابا،برسبین میں کھیلا جائے گا۔برسبین ہیٹ کو عثمان خواجہ …

برسبین۔9جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں 10جنوری کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا 29واں میچ برسبین ہیٹ اور سڈنی تھنڈر کی ٹیموں کے درمیان دی گابا،برسبین میں کھیلا جائے گا۔برسبین ہیٹ کو عثمان خواجہ لیڈ کریں گے ۔ سڈنی تھنڈر کو ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں ۔

بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں