کینبرا۔22جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(جمعہ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا چیلنجر میچ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور سدنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ،سڈنی میں کھیلا …
مینزبگ بیش لیگ ، ہوبارٹ ہریکینز اور سدنی سکسرز کے درمیان چیلنجر میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کینبرا۔22جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(جمعہ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا چیلنجر میچ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور سدنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز کو ناتھن ایلس لیڈ کریں گے جبکہ اور سدنی سکسرز کو موئسس ہنریکس لیڈ کریں گے۔
بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔








