مینزبگ بیش لیگ ، ہوبارٹ ہریکینز اور میلبورن سٹارز کے درمیان ناک آئوٹ میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

کینبرا۔20جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا ناک آئوٹ میچ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ …

کینبرا۔20جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ ٹی ٹونٹی کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں، لیگ میں کل(بدھ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ لیگ کا ناک آئوٹ میچ دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں،ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔