کینبرا۔16جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل(ہفتہ کو )دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ لیگ کا 38 واں …
مینزبگ بیش لیگ میں ہفتہ کو دو میچز کا فیصلہ ہوگا

مزید خبریں
کینبرا۔16جنوری (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام مینز بگ بیش لیگ کا 15 واں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی سخت اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں کل(ہفتہ کو )دو میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن رینیگڈز کی ٹیموں کے درمیان ایڈیلیڈ اوول،ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ لیگ کا 38 واں میچ ہوگا جبکہ دوسرا میچ پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان پرتھ سٹیڈیم، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ یہ لیگ کا39 واں میچ ہوگا۔
بگ بیش لیگ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ بگ بیش لیگ مردوں کا ایک پیشہ وارانہ ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، ان میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ ، دفاعی چیمپئن ہوبارٹ ہریکینز، میلبورن رینیگیڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچر ز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈرشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور پلے آف سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت کل 44میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔








