کولمبو۔13فروری (اے پی پی):مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بین کرن کو برینڈن ٹیلر کی جگہ زمبابوے کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بین کرن کو اس وقت متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا جب برینڈن ٹیلر 9 فروری کو عمان کے خلاف میچ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔کسی بھی کھلاڑی کو …
مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بین کرن کو برینڈن ٹیلر کی جگہ زمبابوےسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی
کولمبو۔13فروری (اے پی پی):مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بین کرن کو برینڈن ٹیلر کی جگہ زمبابوے کے سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بین کرن کو اس وقت متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا جب برینڈن ٹیلر 9 فروری کو عمان کے خلاف میچ کے دوران دائیں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔کسی بھی کھلاڑی کو متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کرنے سے قبل ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اور منظوری کے بعد ہی متبادل کھلاڑی کو باضابطہ طور پر ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے۔ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان بطور چیئرمین، گورو سکسینہ بطور آئی سی سی جنرل منیجر ایونٹس و کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور آئی بی سی نمائندہ، ہیمنگ امین بطور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور میزبان نمائندہ جبکہ شان پولاک بطور آزاد نامزد رکن شامل ہیں۔









