ویانا۔29جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔28 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے ہیوگو گیسٹن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر رواں سیزن میں تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 80اں ایڈیشن آسٹریا …
میٹیو بیریٹینی نے جنرلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

مزید خبریں
ویانا۔29جولائی (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔28 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں فرانس کے ہیوگو گیسٹن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر رواں سیزن میں تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جنرلی اوپن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 80اں ایڈیشن آسٹریا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانس کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو گیسٹن کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7اور 3-6 سے شکست دے کر جنرلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔








