راولپنڈی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ پولنگ کے دن پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر تعینات فوجی جوانوں سے آن کیمرہ بات چیت سے گریز کریں،آئی ایس پی آر کے ہر شہر میں دفاتر قائم ہیں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے آئی ایس پی آر سے رجوع کیا جائے ۔ منگل کو بریفنگ کے دوران ڈی …
میڈیا پولنگ کے دن پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر تعینات فوجی جوانوں سے آن کیمرہ بات چیت سے گریز کرے، پاک فوج کے ترجمان کی میڈیا سے اپیل

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاک فوج کے ترجمان نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ پولنگ کے دن پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر تعینات فوجی جوانوں سے آن کیمرہ بات چیت سے گریز کریں،آئی ایس پی آر کے ہر شہر میں دفاتر قائم ہیں کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے آئی ایس پی آر سے رجوع کیا جائے ۔ منگل کو بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیوٹی پر تعینات فوجی جوانوں کو میڈیا سے گفتگو سے روکا گیا ہے اور اس ضمن کو میڈیا سے بھی اپیل ہے کہ وہ فوجی جوانوں سے گفتگو سے گریز کریں، فوجی جوان الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں وہ کسی قسم کی بات چیت نہیں کرسکتے ،اگر میڈیا کو کوئی معلومات الیکشن ڈے پر درکار ہوتو وہ آئی ایس پی آر سے رجوع کریں ۔








