فیصل آباد۔27 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزےرتجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ میڈ ان فیصل آباد نمائش کے انعقاد سے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی معیاری واچھوتی مصنوعات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے سمیت غیر ملکی خریداروں کو فیصل آبادیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سمجھنے کا موقع ملا جبکہ ایسی نمائشیں ملک میں صنعتی ، کاروباری ، تجارتی اور برآمدی سرگرمیوں میں فروغ …
میڈ ان فیصل آباد جیسی نمائشیں ملک میں صنعتی فروغ کا باعث بنیں گی،وفاقی وزیر تجارت

مزید خبریں
فیصل آباد۔27 مارچ(اے پی پی ) وفاقی وزےرتجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ میڈ ان فیصل آباد نمائش کے انعقاد سے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی معیاری واچھوتی مصنوعات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے سمیت غیر ملکی خریداروں کو فیصل آبادیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سمجھنے کا موقع ملا جبکہ ایسی نمائشیں ملک میں صنعتی ، کاروباری ، تجارتی اور برآمدی سرگرمیوں میں فروغ کا باعث بنیں گی ، وفاقی وزےرتجارت پرویز ملک نے دو روزہ میڈ ان فیصل آباد ایکسپو کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برانڈنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبہ نے اس سلسلہ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ قومی معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی عالمی سطح پر اپنی مصنوعات کی مو ثر تشہیر کیلئے اپنے برانڈز کو متعارف کرانا ہوگا،








