میکسیکو سٹی۔24اکتوبر (اے پی پی):میکسیکو کی ریاست گوریرو میں مسلح گروہ نے کھات لگا کر 13 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ حملے کے دوران میونسپل پولیس چیف سمیت 13 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جس وہ علاقے کی نگرانی کر رہے تھے ۔