میکسیکو سٹی۔ 9 ستمبر (اے پی پی) میکسیکو میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر61 ہو گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں 8.1 کی شدت کے زلزلے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جبکہ حکام نے ان ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ میکسیکو کی تاریخ میں آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا جس کی وجہ سے کئی …
میکسیکو میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر61 ہو گئی

مزید خبریں
میکسیکو سٹی۔ 9 ستمبر (اے پی پی) میکسیکو میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر61 ہو گئی۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق میکسیکو میں 8.1 کی شدت کے زلزلے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 61 ہو گئی ہے جبکہ حکام نے ان ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یہ میکسیکو کی تاریخ میں آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا جس کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو ئیں۔ حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثرہ صوبے اوکساکا اور جوختین میں کم از کم 36 افراد ہلاک اور 250 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سمندری طوفان کاٹیا میکسیکو کے ساحلی علاقے سے ٹکرا گیا ہے جس سے ہونے والی بارش سے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔








