میکسیکو میں مسافر بس الٹنے سے11 افراد ہلاک،کئی زخمی ہوگئے

میکسیکو سٹی ۔11مارچ (اے پی پی):میکسیکو میں مسافر بس الٹنے سے11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔شنہوا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ریاست اوکساکا می سینٹو ڈومنگو نارو کی کمیونٹی کے داخلی راستے کے قریب متلا- تیہونٹیپیک ہائی وے پر پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز میں لے …

میکسیکو سٹی ۔11مارچ (اے پی پی):میکسیکو میں مسافر بس الٹنے سے11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔شنہوا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ حادثہ ریاست اوکساکا می سینٹو ڈومنگو نارو کی کمیونٹی کے داخلی راستے کے قریب متلا-

تیہونٹیپیک ہائی وے پر پیش آیا جس میں 11 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی طبی مراکز میں لے جایا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔