میکسیکو کی ٹیم نے 40 سال بعد عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی تاریخی کامیابی حاصل کر لی

میکسیکو نےفیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر 40 برس بعد میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔

میکسیکو سٹی۔1جولائی (اے پی پی):میکسیکو نےفیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر 40 برس بعد میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی تاریخی کامیابی حاصل کر لی۔شنہوا کے مطابق میزبان میکسیکو نے ہوم گراؤنڈ سٹیڈیو ازٹیکا میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے دی اور 40 برس بعد اس مرحلے میں اپنی پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ میچ کا آغاز آسمانی بجلی کے باعث 1 گھنٹے کی تاخیر سے ہوا، تاہم اس سے میکسیکو کی کارکردگی متاثر نہ ہوئی۔ جولیان کوئینونیس اور راؤل خیمنیز نے پہلے ہاف میں 9 منٹ کے اندر 2 گول کر کے ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلائی۔اس کامیابی کے ساتھ میکسیکو نے عالمی کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اس کا مقابلہ انگلینڈ یا کانگو سے ہوگا۔ میکسیکو نے مسلسل اپنے ابتدائی 4 میچ بغیر کوئی گول کھائے جیت کر ایک نیا اعزاز بھی حاصل کیا۔ دوسری جانب ایکواڈور کی مہم مایوس کن انداز میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ اضافی وقت میں مدافع پییرو ہنکاپیے کو سرخ کارڈ بھی دکھایا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل میکسیکو نے آخری بار 1986 میں اسی میدان پر بلغاریہ کو ہرا کر ناک آؤٹ میچ جیتا تھا۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی میکسیکو ورلڈ کپ کی تاریخ میں مسلسل پہلے 4 میچز بغیر کوئی گول کھائے جیتنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔ میزبان میکسیکو کا پری کوارٹر فائنل میچ جس مقام پر کھیلا جائے گااپنے ہوم گراؤنڈ پر 89 میچز میں 70 فتوحات کے شاندار ریکارڈ کے ساتھ انتہائی مضبوط پوزیشن پرہے۔