میں مکمل طور پر فٹ ہوں،کوشش ہوتی ہے اچھی لائن و لینتھ کے ساتھ بائولنگ کروں ، ابرار احمد

راولپنڈی۔15اگست (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں، میرے لیے گرین پچ کوئی معنی نہیں رکھتی ، کوشش ہوتی ہے اچھی لائن و لینتھ کے ساتھ بائولنگ کروں، عماد وسیم ، شاداب خان اور محمد نواز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ہماری ٹیم بہت باصلاحیت ہے ، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور …

راولپنڈی۔15اگست (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں، میرے لیے گرین پچ کوئی معنی نہیں رکھتی ، کوشش ہوتی ہے اچھی لائن و لینتھ کے ساتھ بائولنگ کروں، عماد وسیم ، شاداب خان اور محمد نواز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ہماری ٹیم بہت باصلاحیت ہے ، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔ جمعرات کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کے ساتھ رہے، ٹیم میں کون کھیلے گا اس کا فیصلہ کپتان اور ٹیم انتظامیہ کرتی ہے ، میرا کام روزانہ کی بنیاد پر اپنی بائولنگ کو مزید بہتر بنانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ان کے لیے گرین پچ کوئی معنی نہیں رکھتی، ڈومیسٹک کرکٹ میں گرین پچز پر بہت زیادہ میچ کھیلے ہیں اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز حاصل کیا ۔ ابرار احمد نے مزید کہا کہ وکٹ جیسی بھی ہو میری کوشش ہوتی ہے بہترین لائن و لینتھ سے بائولنگ کروں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹیم سے باہر بیٹھ کر بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

عماد وسیم ، شاداب خان اور محمد نواز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، وقت ضائع نہیں کرتا ، ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے مین سپنر بننا چاہتے ہیں ، ہماری ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا تربیتی کیمپ راولپنڈی سٹیڈیم میں جاری ہے۔

مزید خبریں