”میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز۔ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا” وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے والد احمد فراز کی بارہویں برسی کے موقع پر ان کی قبر کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کی

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے والد اور ملک کے شہرہ آفاق شاعر، ادیب ،دانشور احمد فراز کی12ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات نے احمد فراز کے مقبرہ کی تصویر اور …

اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے والد اور ملک کے شہرہ آفاق شاعر، ادیب ،دانشور احمد فراز کی12ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ انہیں اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات نے احمد فراز کے مقبرہ کی تصویر اور کتبے پر تحریر ان کا شعر ” میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز۔ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلا” بھی شیئر کیا۔