نئی دہلی ۔18نومبر (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کی سطح عالمی ادارہ صحت کی مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ حد سے 65 گنا تک بڑھ گئی ہے جس کے بعد تعلیمی اداروں کو صرف آن لائن کلاسز کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق پیر کی صبح نئی دہلی میں پی ایم 2.5 انڈیکس 907 مائیکروگرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گیاجبکہ بعض علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح 980 تک بھی ریکار ڈ کی گئی۔ آئی کیو ایئر کے آلودگی مانیٹر کے مطابق 24 گھنٹے کی مدت میں یہ انڈیکس 15 سے اوپر غیر صحت بخش سمجھا جاتا ہے۔