نئی دہلی۔15جنوری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھند کے باعث اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 22 پروازوں کی آمدو رفت منسوخ اور ایک سو سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق دھند کے باعث نئی دہلی آنے والی 11 اور یہاں سے روانہ ہونے والی 11 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر …
نئی دہلی میں دھند کے باعث اندرا گاندھی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر 22 پروازوں کی آمدو رفت منسوخ ، 100 سے زیادہ تاخیر کا شکار

مزید خبریں
نئی دہلی۔15جنوری (اے پی پی):بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھند کے باعث اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 22 پروازوں کی آمدو رفت منسوخ اور ایک سو سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق دھند کے باعث نئی دہلی آنے والی 11 اور یہاں سے روانہ ہونے والی 11 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رات 3 بجے کے بعد حد نگاہ کم ہونا شروع ہو ئی جو جمعرات کی صبح تک کم ہو کر صرف 50 میٹر رہ گئی۔
اس صورتحال میں صبح 5 بجے کے بعد ایئرپورٹ آپریشن کیٹ ۔3 طریقہ کار کے مطابق شروع کیا گیا جس کے تحت صرف ان طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی گئی جو کیٹ ۔3 آلات سے لیس ہوں اور جن کے پائلٹ خصوصی تربیت کے حامل ہوں۔ بھارت کے شہروں غازی آباد اور چندی گڑھ میں بھی دھند سے پروازوں کی آمدورفت متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔








