نائب صدر سارک چیمبر افتخار علی ملک کی قیادت میں 35 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کنکلیو میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا

لاہور ۔15 مارچ (اے پی پی) نیپال کے وزیر اعظم شرما اولی آج بروز جمعہ 3 روزہ چھٹی سارک بزنس لیڈرز کنکلیو کا افتتاح کریں گے جس میں جنوبی ایشیا کے صف اول کے بزنس ماہرین شریک ہوں گے ۔ بزنس ماہرین کو سارک بزنس لیڈرز کنکلیو کے پلیٹ فارم پر خطہ میں تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست رابطوں کا موقع میسر آئے گا۔