اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاربیجنگ میں پاک-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی کامیاب تکمیل کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 2026 میں چین کا دورہ کرنے والی پہلی غیر ملکی اعلیٰ شخصیت تھےجو چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا گیا۔ یہ …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارچین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاربیجنگ میں پاک-چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی کامیاب تکمیل کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 2026 میں چین کا دورہ کرنے والی پہلی غیر ملکی اعلیٰ شخصیت تھےجو چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی کی دعوت پر کیا گیا۔
یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر تھا۔سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، صنعت، رابطہ کاری اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں تعاون سمیت اپنی سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کے علاوہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے چینی قیادت اور اعلیٰ حکام سے مفید دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں جن میں مشترکہ مفادات کے فروغ، علاقائی استحکام اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے عزم کی توثیق کی گئی۔








