نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ملاقات، بھابھی کے انتقال پر تعزیت کی

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر قانون نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر قانون نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اللہ تعالیٰ سے ان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی آمد، تعزیت اور ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے تعزیت کے لیے سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر عون عباس، سینیٹر مشال یوسفزائی، سینیٹر دوست محمد خان، سینیٹر بلاول مندوخیل، سینیٹر سید وقار مہندی، سینیٹر سرمد علی، سینیٹر ناصر محمود بٹ، سینیٹر خلیل طاہر سندھو سمیت دیگر پارلیمنٹیرینز اور ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی ملاقات کی۔تعزیت کے لیے آنے والی شخصیات نے مرحومہ کے انتقال پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا، ان کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔