نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی کانگریس کے ایک وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں ریان زنکے اور مائیکل بائومگارٹنر شامل تھے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاک-امریکاتعلقات میں جاری مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی ، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی کانگریس کے ایک وفد نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد میں ریان زنکے اور مائیکل بائومگارٹنر شامل تھے۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاک-امریکاتعلقات میں جاری مثبت پیش رفت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، توانائی اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارلیمانی سطح پر مسلسل روابط دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینے اور دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کانگریس کے وفد نے امریکی معیشت اور معاشرے میں متحرک پاکستانی نژاد امریکی برادری کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک مضبوط اور اہم پل قرار دیا۔ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ارکان کانگریس نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔








