نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے مسلم لیگ( ن) یو اے ای اور کینیڈا کے رہنماؤں کی ملاقات

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و صدر انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ (ن)سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یو اے ای اور کینیڈا کے عہدیداران بشمول غلام مصطفی مغل چیئرمین مسلم لیگ( ن) یو اے ای پیر عدنان بودلہ ہیڈ میڈیا مسلم لیگ( ن ) کینیڈا، راجہ محمد شفیق نائب صدر مسلم لیگ (ن) کینیڈا و دیگر اورسیز رہنماوں نے ملاقات کی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و صدر انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ (ن)سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے یو اے ای اور کینیڈا کے عہدیداران بشمول غلام مصطفی مغل چیئرمین مسلم لیگ( ن) یو اے ای پیر عدنان بودلہ ہیڈ میڈیا مسلم لیگ( ن ) کینیڈا، راجہ محمد شفیق نائب صدر مسلم لیگ (ن) کینیڈا و دیگر اورسیز رہنماوں نے ملاقات کی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ( ن) انوشہ رحمان نے بھی شرکت کی۔

منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات میں شرکا نے نائب وزیراعظم کو آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی سبز پاسپورٹ کی عزت کو بحال کروانے میں وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کےشکر گزار ہیں۔ شرکا نے پاکستان کی سلامتی اور بہتری کےلئے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزہراعظم کے معاشی اور سفارتی امور میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر راجہ محمد شفیق نے آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کتاب بھی پیش کی۔ نائب وزیراعظم نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور اثاثہ ہیں اور ہم ان کے مسائل کے حل کے لئے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بہت سے ممالک اس وقت پاکستان سے تجارتی اور سفارتی تعلقات بڑھانے کے لئے کوشاں ہیں، 9 مئی کی شاندار جیت اللہ رب العزت کی ہم پاکستانیوں پر خاص مہربانی ہے جس کے بعد پاکستان کو دنیا میں بے بہا عزت ملی جس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔

مزید خبریں