وزیرِ اعظم شہبازشریف کا نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وزیرِ اعظم شہبازشریف کا نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نیپال کے ضلع راسووا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جانی نقصان اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ نیپال کے ضلع راسووا اور دیگر متاثرہ علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی دلی ہمدردیاں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے،ہم متاثرہ علاقوں میں تمام افراد کی سلامتی اور خیریت کے لیے دعاگو ہیں۔







