نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بشکیک میں آرمینیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات

مزید خبریں
بشکیک۔1ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان سے ملاقات کی۔
منگل کو دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔








