اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیتے …
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ بدھ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعمیری بات چیت اور سفارت کاری ہی مسائل کے حل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کا واحد موثر ذریعہ ہے۔








