نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کی انتظامی پیروی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی اور اس بات پر زور دیا کہ رجسٹریشن کو آسان اور قابل رسائی رکھا جائے
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کی انتظامی پیروی سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کی انتظامی پیروی سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کی اور اس بات پر زور دیا کہ رجسٹریشن کو آسان اور قابل رسائی رکھا جائے تاکہ استفادہ کرنے کے خواہش مند افراد کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ موثر عوامی رابطے اور پٹرول سٹیشنوں پر بلا روک ٹوک عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے منتخب نمائندوں پر زور دیا کہ وہ سکیم کے بارے میں معلومات پھیلائیں اور رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے رضاکاروں کو عوامی رابطے اور رجسٹریشن کے لیے شامل کیا جائے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو آگاہ کیا گیا کہ سکیم اسلام آباد میں فعال ہے اور 16 ستمبر 2026ء کو رات 11:59 بجے پورے پاکستان میں شروع کر دی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات، وزیر آئی ٹی، وزیر پارلیمانی امور، وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے خصوصی معاون، سیکرٹری آئی ٹی اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری سے ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔








