اسحاق ڈار سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات، اہم قومی و سفارتی امور پر تبادلۂ خیال
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے گلگت بلتستان میں حکومت تشکیل دینے پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد پیش کی جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں منتخب حکومت کے قیام کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے فراہم کئے گئے بھرپور تعاون پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کا آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔








