نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے منگل کو ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سینیگال کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سینیگال کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے منگل کو ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سینیگال کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کثیرالجہتی فورمز بالخصوص اقوام متحدہ میں جاری تعاون اور باہمی رابطہ کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔








