نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعاون، علاقائی ترجیحات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اور اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے فورمز سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ علاقائی ترجیحات کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی اہمیت کے امور پر مسلسل رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔