اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات کی اور سیاسی، معاشی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید …
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات،سیاسی، معاشی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہوئے جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف سے ملاقات کی اور سیاسی، معاشی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے معزز مہمان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور صدرِ مملکت، وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے پرتپاک خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے بڑھتے سیاسی روابط کی تعریف کی۔
نائب وزیراعظم نے ملاقات کے دوران سیاسی، معاشی اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور خطے میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔








