نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس، اہم آئی ٹی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس، اہم آئی ٹی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو ڈیجیٹل معیشت سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے اہم آئی ٹی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ کو ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری، جدت (انوویشن) کے فروغ اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے ڈیجیٹل حکمرانی کو مؤثر بنانے کی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ اوروزارت آئی ٹی، تجارت اور خزانہ کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔