نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام کی شرکت

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور آئندہ بین الاقوامی روابط اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور آئندہ بین الاقوامی روابط اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے افسران کے ساتھ ابھرتی ہوئی عالمی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات پر بروقت اور موثر انداز میں پیش رفت کی جائے جس میں واضح مقاصد، سٹریٹجک بصیرت، ٹھوس اہداف اور نتائج پر مرکوز حکمت عملی کو یقینی بنایا جائے۔