ویانا۔17فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے”انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (انمول) لاہور اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان تعاون کے مرکز کے معاہدے“ پر دستخط کردیئے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ”انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی لاہور اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون کے مرکز کے معاہدے پر دستخط کیے

مزید خبریں
ویانا۔17فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے”انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (انمول) لاہور اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان تعاون کے مرکز کے معاہدے“ پر دستخط کردیئے۔
منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے دستخط کئے۔
ڈائریکٹر جنرل نے انمول کو آئی اے ای اے تعاون مرکز کے طور پر نامزد کرنے والی ایک تختی پیش کی۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔








