اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ چین کے بعض علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے …
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا چین میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین میں تباہ کن سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم "ایکس” پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ چین کے بعض علاقوں میں آنے والے تباہ کن سیلاب پر ہمیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھودیا اور ہم تمام زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم چینی حکومت کی جانب سے فوری امدادی اور بچاؤ کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے والے چینی عوام کے غیر معمولی حوصلے اور عزم کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے، غم ہو یا مشکل کی گھڑی ہماری دوستی ہمیشہ مضبوط اور سربلند رہتی ہے۔








