نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، تیل و گیس کے شعبہ کے موجودہ قیمتوں کے ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں تیل و گیس کے شعبے کے موجودہ قیمتوں کے ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے قابل اطلاق پٹرولیم پالیسی کے تحت قیمتوں کے تعین کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔ اراکین …

اسلام آباد۔14جنوری (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بدھ کو یہاں بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں تیل و گیس کے شعبے کے موجودہ قیمتوں کے ڈھانچے کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے قابل اطلاق پٹرولیم پالیسی کے تحت قیمتوں کے تعین کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کیا۔ اراکین نے موجودہ طریقہ کار کا جائزہ لیا اور ایسے اصلاحی آپشنز پر غور کیا جن کا مقصد توانائی کو زیادہ سستا، پائیدار اور شعبہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان کی توانائی منڈیوں میں شفافیت اور موثریت کو یقینی بنانے کےلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء برائے بین الصوبائی رابطہ ، بجلی اور پیٹرولیم، وزیراعظم کے خصوصی معاونین طارق باجوہ اور بلال اظہر کیانی کے علاوہ مشیرِ نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی، پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے سربراہ اور چیئرمین ایف بی آر نے شرکت کی۔