نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لینے، انہیں تیز رفتاری سے آگے بڑھانے اور ان پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ لینے، انہیں تیز رفتاری سے آگے بڑھانے اور ان پر عملدرآمد کے لیے مناسب اقدامات کرنے کے حوالے سے جمعرات کو یہاں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے زیر بحث اقدامات پر جلد از جلد عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کوششوں کے ثمرات آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی زندگیوں میں ٹھوس بہتری کی صورت میں سامنے آ سکیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف، حکومت پاکستان اور حکومت آزاد جموں و کشمیر کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر اور وفاقی حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








