نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن کے دوسرے مرحلے میں جانے کے فیصلے کی توثیق کی۔ اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے …

اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم ووزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن کے دوسرے مرحلے میں جانے کے فیصلے کی توثیق کی۔

اس کے علاوہ نجکاری کمیشن کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کو بھی شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ متعلقہ سرپرست وزارتیں اور نجکاری کمیشن منصفانہ مارکیٹ ویلیوایشن کو یقینی بنائیں جس میں اثاثوں کے ساتھ ساتھ مستقبل کے کاروباری امکانات بھی شامل ہوں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نجکاری سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور ادارے مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق تیزی سے خود کو ڈھال سکیں گے۔اجلاس میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ توانائی اویس لغاری، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی ہارون اختر، طارق باجوا، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری نجکاری، سیکرٹری لاء ڈویژن، سیکرٹری صنعت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں