نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج )جمعرات کو اسلام آباد سے عوامی جمہوریہ چین کے شہر شنگھائی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے دو روزہ دورے پر روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جولائی (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار (آج )جمعرات کو اسلام آباد سے عوامی جمہوریہ چین کے شہر شنگھائی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان جو ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کا بانی رکن ہے ، اس کی طرف سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تنظیم کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کانفرنس 2026 میں شرکت کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور جامع، منصفانہ اور مساوی عالمی اے آئی گورننس کو آگے بڑھایا جا سکے








