اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےیونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی نے (آج )پیر کو ملاقات کی، یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔ پیرکو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خالد العنانی کو یونیسکو کا ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور یونیسکو …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سےیونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےیونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خالد العنانی نے (آج )پیر کو ملاقات کی، یہ عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دو طرفہ دورہ تھا۔
پیرکو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈاکٹر خالد العنانی کو یونیسکو کا ڈائریکٹر جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور یونیسکو کے مقاصد کے فروغ کے لیے ان کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یونیسکو کے اقدامات کے لیے پاکستان کی حمایت کا اظہار کیا اور تعلیم، ثقافت اور کثیرالجہتی تعاون کے شعبوں میں مسلسل اشتراک پر زور دیا۔







