نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر بیلجیئم کے اپنے ہم منصب میکسیم پریوو کے ساتھ ملاقات

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر بیلجیئم کے اپنے ہم منصب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ میکسیم پریوو کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں …

نیویارک۔25ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر بیلجیئم کے اپنے ہم منصب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ میکسیم پریوو کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے تجارت، ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم سمیت باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا

مزید خبریں