اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں آذربائیجان سمیت دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے اقدامات اور مختلف منصوبہ جاتی تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت خارجہ، تجارت، مواصلات اور انسانی وسائل کے ایڈیشنل …
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں آذربائیجان سمیت دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے اقدامات اور مختلف منصوبہ جاتی تجاویز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزارت خارجہ، تجارت، مواصلات اور انسانی وسائل کے ایڈیشنل سیکریٹریز، آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران انفراسٹرکچر، توانائی، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی سروسز کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر تفصیلی غور کیا گیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی آذربائیجان سمیت دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان اقدامات کو پائیدار ترقی اور خوشحالی میں بدلنے کے لیے پرعزم ہیں۔








