نائب وزیرِاعظم کی کویت کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

نائب وزیرِاعظم کی کویت کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو،خطے میں امن کے لیے سفارتکاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الصباح سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کویت کے وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کے کردار کو سراہا اور اس حوالے سے نائب وزیرِاعظم ووزیرِ خارجہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

نائب وزیرِاعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسائل کے حل کے لئے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھے گا۔دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور کویت کے مضبوط تعلقات کی توثیق کی اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔