نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات بارےتبادلہ خیال

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورَیف نے یہاں ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ روسی سفیر نے اسلام آباد میں …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورَیف نے یہاں ملاقات کی۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روسی سفیر نے اسلام آباد میں نمازِ جمعہ کے دوران ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ نے اس گھنائونے دہشت گردانہ فعل کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔