نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا جائزہ

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی حالات کے باعث بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور عالمی حالات کے باعث بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا جائزہ لیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ضروری رد و بدل سے متعلق سفارشات پر غور کیا گیا، جن پر آج رات 6 اور 7 مارچ کی درمیانی شب سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ، وزیرِ پیٹرولیم، وزیرِ تجارت، وزیرِ مملکت برائے ریلوے و خزانہ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ سمیت متعلقہ وزارتوں، اوگرا (OGRA)، پارکو (PARCO) اور دیگر سرکاری اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔