نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اورانڈونیشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ،اہم عالمی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وطن واپس پہنچنے کے بعد انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان-انڈونیشیا تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کثیرالجہتی فورمز بشمول او آئی سی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال پر بھی گفتگو …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وطن واپس پہنچنے کے بعد انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے پاکستان-انڈونیشیا تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کثیرالجہتی فورمز بشمول او آئی سی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے موجودہ عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی جن میں صومالیہ کی صورتحال اور غزہ میں دیرپا امن کے لیے کی جانے والی کوششیں شامل ہیں،دونوں رہنمائوں نے اہم عالمی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔