نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لئے امیدوار سفیر رافیل گروسی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لئے امیدوار رافیل گروسی کا خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لئے امیدوار سفیر رافیل گروسی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
منگل کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنی ٹیلفونک گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد بہترین راستہ ہے۔ رافیل گروسی نے ضرورت پڑنے پر اس حوالہ سے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کا احترام کرنے کے لیے پاکستان کے مستقل عزم کا اعادہ کیا اور عالمی امن اور ترقی کے ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے نظام کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے اپنی مہم میں رافیل گروسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








