اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے 54 ویں یوم عید الاتحاد پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا جو …
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10دسمبر (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے 54 ویں یوم عید الاتحاد پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات اور سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا جو تمام شعبوں میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے سفیر کو اسلام آباد میں تعیناتی کے دوران کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے پائیدار دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔







